فاسٹ 10 کے ٹریلر نے تہلکہ مچا دیا

بہت سے مشنوں پر اور ناممکن مشکلات کے خلاف ڈومینیک ٹوریٹو اور اس کے خاندان نے اپنے راستے میں آنے والے ہر دشمن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ڈوم کا بیٹا سمجھتا ہے کہ اس کے ڈیڈ کسی سے نہیں ڈرتے، لیکن ڈوم کو لگتا ہے کہ وہ ڈرتا ہے، اپنے کسی پیارے کو کھونے سے ڈرتا ہے۔ اور یہی فاسٹ 10 کی کہانی ہے۔ اس بار ڈوم اور اس کے خاندان کو جس دشمن کا سامنا ہے اس سے زیادہ خطرناک اور مہلک دشمن کوئی نہیں تھا۔ ڈوم کے ماضی کا ایک سایہ جو اچانک ہی اس کے سامنے آ کھڑا ہوا ہے وہ بھی صرف اور صرف بدلہ لینے کے لئے، ڈوم کی دنیا کو تباہ کر دینے کے لئے اور ہر اس رشتے کو ختم کر دینے کے لئے جس سے ڈوم پیار کرتا ہے۔ یہ کوئی اور نہیں بلکہ فلم ایکوامین کا ہیرو جیسن موموا ہے۔ لوئس لیٹریر کی ڈائریکشن میں فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کا دسواں حصہ 19 مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گا لیکن نان سٹاپ ایکشن، تباہی و بربادی اور شاندار ریسنگ سے مزین اس فلم کے ٹریلر کو اب تک کروڑوں لوگ یوٹیوب پر دیکھ چکے ہیں۔