ہالی ووڈ کی سابقہ جوڑی جینیفر اینسٹن اور جسٹن تھیروکس کی راہیں ملنے لگیں

ہالی ووڈ سٹار جینیفر اینسٹن، جو اس وقت اپنی نیٹ فلکس فلم مرڈر مسٹری 2 کی کامیابی میں مصروف ہیں، حال ہی میں اپنے سابق شوہر جسٹن تھیروکس کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر دیکھی گئی ہیں ۔ دونوں اپنے دوستوں جیسن بیٹ مین اور امندا انکا کے ساتھ نیویارک شہر میں ہفتے کے آخر میں دوبارہ اکٹھے ہوئے تھے۔ جینیفر اینسٹن اور جسٹن تھیروکس نے 2015 میں شادی کی تھی جو 2017 کے آخر تک چلی جس کے بعد دونوں نے طلاق کے ذریعے اپنے راستے جدا کر لیں۔ دونوں، تاہم، دوست رہے اور انسٹاگرام پر سالگرہ کی مبارکبادوں کا سلسلہ تک جاری رہا۔ جینیفر اینسٹن اور جسٹن تھیروکس نے رات گئے کھانے کا لطف اٹھایا اور ایک ڈنر میں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنے سے پہلے انہیں معانقہ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ رات کے کھانے کے بعد جینیفر اینسٹن کو ایک ہاتھ میں سرخ گلاب اور دوسرے میں چھتری لیے ریسٹورنٹ سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔