وزیر باغ بند

عید الفطر میں تاریخی وزیر باغ بند، 35 اہلکار معطل

ویب ڈیسک:پشاور کا سب سے بڑا پارک وزیر باغ عید کے موقع پر بند رہا عوامی شکایات کے بعد پشاور کی سٹی حکومت نے 35اہلکار معطل کرتے ہوئے عید میں پارک بند رکھنے کے معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں پشاور کے وسط میں واقع وزیر باغ پارک عید کے موقع پر بند رہا جس کے باعث مقامی شہری عید منانے پارک نہیں جا سکے شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد میئر پشاور زبیر علی وزیر باغ پہنچ گئے اور غفلت کے مرتکب35 اہلکار معطل کر کے انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں
میئر پشاور نے تاریخی وزیر باغ میں لائٹس کی خرابی کا نوٹس لیتے ہوئے سرکاری اہلکاروں کو چھٹی کے دن طلب کر کے لائٹس کی تنصیب شروع کروا دی اور جلد از جلد لائٹس کی تنصیب یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں میئر پشاور زبیر علی کی ہدایات کے بعد پارک کو عوام کیلئے کھول دیا گیا اور عوام کی بڑی تعداد امڈ آئی میئر پشاور نے احکامات جاری کرتے ہوئے گیس انسٹالیشن پائپ لائن، آگے دو پل کنال روڈ کی توسیع اور سٹریٹ لائٹس کو فوری طور پر مہیا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے جلد از جلد حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط باعث تشویش ہے، بار کونسل