ٹرانسپورٹر ز نگرانی

ٹرانسپورٹر ز نگرانی سے آزاد، من مانے کرایوں کی وصولی جاری

ویب ڈیسک: پشاور میں عید کے چوتھے روز بھی ٹرانسپورٹرز کی چاندی رہی اور شہریوں سے من مانے کرائے وصول کئے گئے رکشہ اور ٹیکسی سمیت بین الاضلاعی روٹس پر چلنے والی گاڑیاں بھی زبردستی شہریوں سے عیدی وصول کرتی رہیں پشاور سمیت دیگر اضلاع کے شہریوں نے عید کے موقع پر رشتہ داروں کے گھر جانے کیلئے رکشہ اور ٹیکسی کا استعمال کیا تاہم رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں نے زبردستی عیدی وصول کرلی اور ہر سواری سے اضافی 50سے 100روپے تک وصول کرتے رہے اسی طرح پشاور سے دیگر اضلاع کو جانیوالے شہریوں کو بھی بس اڈوں میں ڈرائیوروں کے سخت رویے اور اضافی کرایوں نے پریشان کئے رکھا عید کے موقع پر کرائے پر عمل درآمد کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی لائحہ عمل مرتب نہیں کیا گیا تھا جس کے باعث شہری ان ڈرائیوروں کے ہاتھوں لٹتے رہے
شہریوں کے مطابق اب جب عید کے چار روز تک اضافی کرائے وصول کرلئے گئے ہیں تو عید کے بعد ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ پھرتیاں دکھا کر تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دے گی تاہم اس کارروائی کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا مستقبل میں عیدین کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ حکام پہلے سے منصوبہ بندی کریں تاکہ شہریوں کو لٹنے سے بچایا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئَے پاکستانی وزیر پیٹرولیم متحرک