کاغذکی قیمتوں میں اضافہ

کاغذکی قیمتوں میں اضافہ،اخبارات کومشکلات،کتابیں،کاپیاں بھی مہنگی

ویب ڈیسک: کاغذ کی قیمتوں میں مزید 30سے ایک سو روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے درسی کتابیں اور سٹیشنری کا سامان مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے ڈیلرز کے مطابق عید سے قبل درسی کتب کی تیاری میں استعمال ہونے والے کاغذ کی قیمت 220 روپے تھی جو تقریباً تین سو روپے ہو گئی ہے وائٹ پیپر کی قیمت تین سو روپے تھی جو 370 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے فرنٹیئر پرنٹرز اینڈ پبلشرز یونین کے رہنما مشتاق خلیل کے مطابق کاغذ کی قیمت میں اضافہ کے باعث انکا کاروبار مفلوج ہو کر رہ گیا ہے
کاغذ کی قیمت بڑھنے سے کتابوں اور کاپیوں کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جبکہ اخباری صنعت کو بھی کاغذ کی قیمت میں اضافہ کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دوسری جانب کاغذ کی قیمت میں مسلسل اضافے پر حکومت نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس کی وجہ سے کتابوں اور کاپیوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں ڈالرکی بڑھتی ہوئی قیمت،گزشتہ ایک سال سے ایل سیز کی بندش اور درآمدات معطل ہونے کی وجہ سے کاغذکی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ ہواہے ۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان