طورخم بارڈرپرذخیرہ کی گئی2600کلو چینی برآمد

ویب ڈیسک: ضلعی انتظامیہ خیبرکی طورخم بارڈرپر کارروائی،ذخیرہ کئے گئے 50 کلو چینی کے52بیگز برآمد کرلئے۔ڈپٹی کمشنر خیبرعبدالناصر خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل ارشاد علی نے تحصیلدار لنڈیکوتل دائود آفریدی اور نائب تحصیلدار طورخم زیب اللہ کے ہمراہ باچہ مینہ طورخم بارڈر پر کارروائی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل ارشاد علی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے کارروائی کے دوران طورخم کے علاقے باچہ مینہ میں واقع گوداموں کا معائنہ کیا۔ ایک گودام میں غیرقانونی طور پر ذخیرہ کی گئی 52 بیگز 2600 کلو چینی برآمد کرلی۔چینی پشاور کی اوپن مارکیٹ سے باچہ مینہ طورخم منتقل کی گئی تھی جس کو افغانستان منتقل کیا جانا تھا۔

مزید پڑھیں:  جمرود، کروڑوں مالیت کی موبائل میڈیکل بسیں بےکار، حکام توجہ دیں