پہلا ون ڈے، پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ اب سے کچھ دیر میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کے سکواڈ میں کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان کے علاوہ فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔ جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان ٹام لیتھم (وکٹ کیپر) سمیت چیڈ باوز، ول ینگ، ڈیرل مچل، مارک چیپمین، ہینری نکولس، رچن رویندرا، ایڈم ملنے، ایش سودھی، میٹ ہینری اور بلیئر ٹیکنر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار