گرین شرٹس سرخرو، پہلا ون ڈے پاکستان کے نام، نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پہلے ون ڈے میچ میں گرین شرٹس نے فتح اپنے نام کر لی، نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان نے سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کر لی۔ پاکستان کے کپتان ببثر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔ ڈیرل مچل 115 گیندوں پر 113 اور ول ینگ 86 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 2,2 جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 48.3 اوورز میں پورا کر کے میچ جیت لیا۔ فخر زمان اور امام الحق کی شاندار اوپننگ پارٹنرشپ نے ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کیا۔ فخر زمان 117 اور امام الحق 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان بابر اعظم نصف سنچری سے ایک رن دور 49 پر پویلین لوٹ گئے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 42 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے نے 2 جبکہ بلیئر ٹیکنر، ایش سودھی اور رچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا