پشاور گیس لوڈشیڈنگ

پشاور گیس لوڈشیڈنگ،ایل پی جی من مانے نرخوں پرفروخت ہونے لگی

ویب ڈیسک: پشاور میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث ایل کی جی فروخت کرنے والوں کی چاندی ہوگئی ،پشاور میں گزشتہ طویل عرصہ سے گیس کی قلت کے باعث گھریلو صارفین کوسخت پریشانی کاسامنا ہے ،پشاورمیں گھریلو صارفین کوکھانا پکانے کے اوقات میں گیس فراہمی کاشیڈول ہے لیکن اس مختصر دورانیے کے شیڈول پر بھی عمل نہیں کیاجارہا علاوہ ازیں جب گیس سپلائی کی جاتی ہے تو اس کا پریشر نہایت کم ہوتاہے جس کی وجہ سے کھاناوغیرہ تیار نہیں ہوتا ،جس کی وجہ سے لوگوں نے مجبوراً ایل پی جی کااستعمال شروع کررکھا ہے
لیکن پشاور میں ایل پی جی فروخت کرنے والے ضلعی انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہیں اور پشاور کے مختلف مقامات پر ایل پی جی کی فی کلو قیمت 70روپے اضافی وصول کررہے ہیں ۔ فقیر آباد میں ایل پی جی 330روپے فی کلو جبکہ نیو سٹی ہومز پشاور میں یہی ایل پی جی فی کلو 350 روپے وصول کی جا رہی ہے جو سرکاری قیمت سے 70روپے اضافی ہے پشاور کے شہریوں کو عید کے موقع پر سوئی گیس فراہم نہیں کی گئی جبکہ گیس کے میٹر کا کرایہ بھی 40سے بڑھا کو 500روپے کردیا گیا اس کے باوجود گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں ۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اپیل کی ہے کہ اپل پی جی کی قیمتوں کوکنٹرول کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں۔

مزید پڑھیں:  سوات، پرائمری سکول کے تین کمرے زمین بوس، بچوں کی تعلیم متاثر