میٹرک امتحانات

صوبہ بھرمیں میٹرک امتحانات آج سے شروع ہو رہے ہیں

ویب ڈیسک: پشاور سمیت صوبہ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہو رہے ہیں اس سلسلہ میں دسویں اور نویں جماعت کے پرچے قبل از وقت آئوٹ ہونے کی روک تھام کے لئے امتحانی عملے کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اس سلسلے میں جاری تفصیل کے مطابق پشاور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام پشاور، چارسدہ ، چترال ، خیبر ، مہمند اور ایف آر پشاور کے ایک لاکھ 74ہزار 32طلبا و طالبات نویں اور دسویں کے امتحانات کیلئے رجسٹرڈ کئے گئے ہیں
جن کے لئے 704امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں محکمہ ابتدائی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ نویں جماعت کیلئے92ہزار 606طلباء و طالبات جبکہ میٹر ک کے امتحان میں 82ہزار 326طلباء و طالبات شریک ہوں گے سکولوں کے ساتھ ساتھ جیل خانوں میں بھی امتحانات کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور تمام امتحانی ہالوں میں کلوز سرکٹ کیمروں کی تنصیب کی ہدایت کی گئی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ میٹرک کے امتحانات کے لئے حساس اور حساس ترین امتحانی مراکز پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی قدر مزید کم ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی