صوابی میں خاتون نے اپنے سابق شوہرکوقتل کردیا

ویب ڈیسک: صوابی میں جنرل بس سٹینڈ میں ظہر پڑھنے مسجد جانے والے نوجوان کو قتل کردیا گیا، فائرنگ سے مقتول کا بھائی اور والد محفوظ رہے۔ مقتول تاریخ بھگتنے کے بعد گائوں واپس جا رہا تھا۔ اصغر علی سکنہ شیوہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھائیوں اکبر علی، یاسر علی اور والد لیاقت علی کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس شاہ منصور میں پیشی بھگتنے کے بعد واپس اپنے گائوں آرہے تھے۔ ظہر کا وقت ہونے پر وہ جنرل بس سٹینڈ صوابی میں واقع مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے رک گئے۔
اس دوران جب ہم مسجد جارہے تھے کہ ملزم عابد ، محمد حسین پسران حلیم گل اور دختر حلیم گل جو بھائی اکبر علی کی سابقہ بیوی تھی نے ہم پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں اس کا بھائی اکبر علی موقع پر جاں بحق جبکہ وہ اور دیگر بھائی اور والد بال بال بچ گئے۔ وجہ عداوت مستورات کا تنازعہ بیان کی گئی ہے۔ صوابی پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی وزیر خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال