بابراعظم نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دوسرے تیز ترین ایشین اور دنیا کے چھٹے بلے باز ہیں۔ بابر اعظم نے یہ سنگ میل اپنی 277 ویں انٹرنیشنل اننگز میں حاصل کیا۔ جبکہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی 276 اننگز میں بارہ ہزار رنز مکمل کر چکے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈز 255، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ 264، آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ 269 اور انگلینڈ کے جوئے روٹ 275 اننگز کھیل کر اس اہم ترین سنگ میل تک پہنچے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ