گرین شرٹس کی 500 ویں ون ڈے فتح

گرین شرٹس کی 500 ویں ون ڈے فتح

نیوزی لینڈ کے خلاف پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کی کامیابی مجموعی طور پر 500 ویں فتح ہے۔ پاکستان نے دنیا کی 18 ٹیموں کے ساتھ مجموعی طور 949 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں جس میں 500 میں گرین شرٹس کو کامیابی ملی، 420 میں شکست ہوئی ہے، 9 میچ برابر رہے جبکہ 20 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ اب تک کھیلے گئے تمام میچز میں پاکستان کی فتح کی شرح 55.687 فیصد بنتی ہے۔ حروف تہجی کے اعتبار سے شروع کیا جائے تو پاکستان نے افغانستان کے خلاف 4 میچ کھیلے، چاروں جیتے، آسٹریلیا کے خلاف 107 میں سے 34 جیتے، 69 ہارے، 1 برابر اور 3 بے نتیجہ رہے، بنگلہ دیش کے خلاف 37 میں سے 32 جیتے 5 ہارے۔ کینیڈا کے خلاف 2 میچ کھیلے دونوں جیتے، انگلینڈ کے خلاف 91 میں 32 میچ جیتے 56 ہارے جبکہ 3 بے نیتجہ رہے۔ ہانگ کانگ کے خلاف 3 میچ کھیلے، تینوں جیتے، روایتی حریف انڈیا کے خلاف 132 میں سے 73 جیتے 55 ہارے اور 4 بے نتیجہ رہے۔ آئرلینڈ کے خلاف 7 میں سے 5 جیتے، 1 ہارا 1 برابر رہا۔ کینیا کے خلاف 6 میچ کھیلے سارے جیتے۔ نمیبیا کے خلاف 1 ہی میچ کھیلا اور جیتا، نیدرلینڈز کے خلاف 6 میچ کھیلے سب جیتے، نیوزی لینڈ کے خلاف 111 میں سے 57 میچ جیتے 50 ہارے، 1 برابر اور 3 بے نیتجہ رہے۔ سکاٹ لینڈ کے خلاف 3 میچ کھیلے تینوں جیتے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف 82 میں سے 30 جیتے 51 ہارے 1 بے نتیجہ رہا۔ سری لنکا کے خلاف 155 میں سے 92 میچ جیتے 58 ہارے، 1 برابر اور 4 بے نتیجہ رہے۔ یو اے ای کیخلاف 3 کھیلے تینوں جیتے، ویسٹ انڈیز کے خلاف 137 میں سے 63 جیتے 71 ہارے اور 3 برابر رہے جبکہ زمبابوے کے خلاف 62 میں سے 54 میچ جیتے، 4 ہارے، 2 برابر اور 2 بے نیتجہ رہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا