نسیم شاہ کی6میچز میں 20وکٹیں، ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انہوں نے ابتدائی 6 میچز میں 20 وکٹیں حاصل کر کے عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ اس سے پہلے یہ عالمی ریکارڈ نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری کے پاس تھا جنہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں ابتدائی 6 میچز میں 19 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وہ ایک میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے کم عمر ترین بولر ہیں، انہوں نے سری لنکا کے خلاف کراچی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔ ان سے پہلے پاکستان ہی کے نسیم الغنی ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک میچ میں 5 وکٹیں لے چکے ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر محمد عامر ہیں انہوں نے یہ کارنامہ میلبورن کے تاریخی میدان میں آسٹریلیا کے خلاف سرانجام دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار