پنڈی میں ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے بولرز

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے کا کارنامہ 15 بولرز سرانجام دے چکے ہیں جس میں سب سے زیادہ 8 پاکستانی بولرز شامل ہیں۔ جبکہ حسن علی واحد بولر ہیں جنہوں نے اس میدان میں دو مرتبہ یہ سنگ میل عبور کیا۔ پاکستان کی جانب سے قومی ٹیم کے سابق سپیڈ سٹارز وقار یونس اور وسیم اکرم سمیت مشتاق احمد، محمد زاہد، ثقلین مشتاق،حسن علی (دو مرتبہ) اور نعمان علی یہاں ایک اننگ میں 5 یا پانچ سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولرز ہیں۔ غیرملکی بولرز میں زمبابوے کے ہیتھ اسٹریک، نیوزی لینڈ کے کرس کیرنز، ویسٹ انڈیز کے کورٹنی والش، آسٹریلیا کے سٹارٹ میک گل، جنوبی افریقہ کے اینریچ نورٹجے، جنوبی افریقہ کے جارج لینڈے اور انگلینڈ کے ول جیکس نے بھی یہاں ایک اننگ میں 5 یا پانچ سے زیادہ کھلاڑی آؤٹ کئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف