فخر زمان کی 9 ویں ون ڈے سنچری

پاکستان ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے کیریئر کی 9 ویں سنچری سکور کر لی۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 1 چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے 114 گیندوں پر 117 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط اوپننگ پارٹنرشپ فراہم کی۔ فخر زمان اب تک پاکستان کے لئے 66 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 46.80 کی اوسط اور 92.89 کے اسٹرائیک ریٹ سے 2902 رنز بنائے ہیں جس میں 9 سنچریاں اور 15 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ انفرادی سکور 210 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔ فخر زمان کو ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے کے لئے 98 رنز مزید درکار ہیں۔