ایک اننگز میں 10 وکٹیں لینے والے بولرز

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ویسے تو بلے بازی کے لئے شہرت رکھتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہاں کی پچ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے تاہم اسی پچ پر دو بولرز ایسے بھی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میچ میں 10 یا اس سے بھی زیادہ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ دونوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔ 1996 میں پاکستان کے محمد زاہد نے اس میدان میں نیوزی لینڈ کے خلاف 130 رنز دے کر 11 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی، دلچسپ بات یہ تھی کہ نیوزی لینڈ کے خلاف اس میچ میں محمد زاہد اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے تھے، یہ پاکستان کے اکلوتے فاسٹ بولر ہیں جنہوں نے اپنے ڈیبیو پر ٹیم کے لئے 10 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ سرانجام دیا۔ دوسرے بولر حسن علی ہیں جنہوں نے2021 میں 114 رنز دے کر 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ