امام الحق کی 15 ویں نصف سنچری

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق نے اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں 15 ویں نصف سنچری سکور کر لی۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف امام الحق نے فخر زمان کے ساتھ 124 رنز کی شاندار اوپننگ پارٹنر شپ لگائی۔ امام الحق نے 1 چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 65 گیندوں پر 60 رنز بنائے۔ یہ امام الحق کے 57 ویں ون ڈے انٹرنیشل میں 15 ویں نصف سنچری تھی۔ امام الحق ون ڈے کیریئر میں 9 سنچریاں بھی بنا چکے ہیں جبکہ 51.07 کی اوسط اور 82.88 کے اسٹرائیک ریٹ سے وہ 57 میچز میں 2605 رنز بنا چکے ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ انفرای سکور 151 رنز ہے جو انہوں نے 2019 میں انگلینڈ کے خلاف بنایا تھا۔ امام الحق تین ماہ ٹیم سے باہر رہنے کے بعد شاندار نصف سنچری کے ساتھ واپس آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر