پانچ سو ویں فتح، قومی ٹیم نے کیک کاٹا

قومی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 500 ویں فتح کی خوشی میں کیک کاٹا۔ اس موقع پر ٹیم کے کپتان بابر اعظم، بولنگ کوچ عمر گل سمیت امام الحق، محمد حارث، حارث رؤف، شان مسعود، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاداب خان، احسان اللہ، سلمان علی آغا اور ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی موجود تھے۔ کیک پر 500 کا نمبر لکھا گیا تھا۔ عمرگل اور بابر اعظم نے مل کر کیک کاٹا اور عمر گل نے پہلے بابر اعظم،پھر شاداب خان اور دیگر کھلاڑیوں کو کھلایا۔ تمام کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو کیک کھلایا اور خوب مستی کی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر