پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بننے والی سنچریاں

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 1992 سے اب تک 15 ون ڈے انٹرنیشنل سنچریاں بن چکی ہیں جس میں میزبان کی حیثیت سے سب سے زیادہ 8 پاکستانی بلے بازوں کی سنچریاں شامل ہیں۔ اعجاز احمد واحد پاکستانی بلے باز ہیں جنہوں نے اس میدان میں دو مرتبہ سنچری سکور کی ہے۔ پاکستان کی جانب سے اعجاز احمد (دو مرتبہ)، انضمام الحق، سلیم ملک، سعید انور، یاسر حمید، عمران فرحت اور بابر اعظم نے یہاں سنچری سکور کر رکھی ہے اسی طرح آسٹریلیا کے مارک وا، جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن اور اینڈریو ہڈسن، نیوزی لینڈ کے کریگ میکملن، بھارت کے سچن ٹنڈولکر، زمبابوے کے برینڈن ٹیلر اور سین ولیمز اس میدان میں سنچری بنا چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن نے یہاں سب سے زیادہ انفرادی سکور 188 رنز بنا رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف