کوئٹہ میں اگلے ماہ ہونے والی 34 ویں نیشنل گیمز میں مختلف کھیلوں کے ٹرائلز کا آغاز ہو گیا ہے۔ خیبر پختونخوا والی بال ایسوسی ایشن نے پشاور یونیورسٹی میں شرو ع ہونیوالی وزیراعظم والی بال یوتھ لیگ میں صوبائی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز کا فیصلہ کیا ہے جو اگلے چار دن تک پشاور یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی پشاور میں جاری رہے گی والی بال یوتھ لیگ میں خیبر پختونخوا کی ٹیم کا انتخاب کرکے انکا کیمپ بھی لگایا جائیگا، ٹیم کا انتخاب لئیق زمان ، ہدایت اللہ اور خالد خان کرینگے۔ اسی خیبر پختونخوا کی باسکٹ بال ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز آج 29 اپریل کو پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ہونگے۔ ٹرائلز کی نگرانی باسکٹ بال ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ اوپن ٹرائلز میں صوبے بھر کے ڈویژنز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹرائلز میں خیبرپختونخوا کی بارہ رکنی ٹیم کا انتخاب کیا جائیگا۔ خیبر پختونخواہ کی ووشو ٹیم کے ٹرائلز بھی آج ہونگے جو دو دن جاری رہیں گے۔ ٹرائلز کے بعد پختونخوا کی ووشو مردو خواتین کی ٹیم کا انتخاب کیا جائیگا۔ ٹرائلز کی نگرانی ووشو ایسوسی ایشن کے صدر رحمت گل آفریدی اور سیکرٹری نجم اللہ اورٹیکنیکل ہیڈ خضر اللہ کرینگے۔ ٹیمیں منتخب کرنے کے بعد کھلاڑیوں کے لئے کیمپ کا آغاز ہوگا۔
