تاجروں نے تاریخی چوک یادگار بچائومہم کا آغاز کردیا

ویب ڈیسک:تاجروں نے چوک یادگار بچائومہم کا آغاز کردیا ہے تاریخی چوک یادگار ہتھ ریڑھی بانوں کے باعث اپنی تاریخی حیثیت کھو چکا ہے جبکہ چوک یادگار چوکی ، انڈر پاس پارکنگ مقامات اور پیپل منڈی تک ہتھ ریڑھی بانوں کے باعث غیر ملکی سیاحوں نے بھی چوک یادگار آمد بند کردی ہے جبکہ تجاوزات کے باعث سیکورٹی خدشات بھی پیدا ہو گئے ہیں
سماجی شخصیت جہانزیب کے مطابق تاریخی چوک یادگار اس وقت ہتھ ریڑھی بانوں کے قبضے میں ہیں جس کے باعث تاجروں اور عام شہریوں کو بھی آمد و رفت میں شدیدترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، ٹریفک پولیس ، ٹائون ون انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث تجاوزات مافیا نے کمی کے بجائے زیادتی ہو رہی ہے ، چوک یادگار کے ارد گرد ہتھ ریڑھی بانوں کے باعث تاجروں کو بھی مشکلات درپیش آ رہی ہے
تاریخی چوک یادگار کے ارد گرد ہتھ ریڑھی بانوں کے خلاف فوری طور پر آپریشن کیاجائے اور تاریخی چوک یا دگار کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، تالاش شمشی خان خوڑ میں لاپتہ شخص تیسرے روز بھی نہ مل سکا