منکی پاکس

کے ٹی ایچ کا آئی سی یو منکی پاکس مریضوں کیلئے مختص

اویب ڈیسک: محکمہ صحت نے پاکستان میں منکی پوکس کے مریضوں کی حالیہ تصدیق اور اس کے بعد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد سے جاری کردہ ایڈوائزری کے پیش نظر خیبر ٹیچنگ ہسپتال کو منکی پوکس کے پیچیدہ معاملات کے انتظام کیلئے ریفرل ہسپتال کے طور پر نوٹیفائی کر دیا ہے اس سلسلے میں محکمہ صحت سے بھیجے گئے مراسلہ کے مطابق ریفر کئے گئے
مریضوں کے انتظام کیلئے ضروری اقدامات کرنے اور مذکورہ مقصد کے لئے کم از کم 5 اچھی طرح سے لیس انتہائی نگہداشت یعنی آئی سی یو بیڈز مختص کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اس سلسلے میںہسپتال کو ایک فوکل پرسن بھی نامزد کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل لنڈی کوتل ہسپتال خیبر اور پولیس سروسز ہسپتال پشاور کو بھی منکی پوکس کے مریضوں کیلئے مختص کیا گیا ہے تاہم خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں صرف سیریس مریضوں کو داخل کیا جائے گا اور دیگر دو ہسپتالوں میں مشتبہ مریضوں کی نگرانی کی جائے گی ۔

مزید دیکھیں :   بچی قتل کیس، ملزمہ نے کمسن نند کو مدرسہ سے لا کر قتل کیا