محکمہ صحت شمالی وزیرستان

محکمہ صحت شمالی وزیرستان کے399ملازمین کی تنخواہ بند

ویب ڈیسک:شمالی وزیرستان میں محکمہ صحت کے 399 ملازمین کی فزیکل بائیو میٹرک تصدیق نہ ہونے پر تنخواہیں روکنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں محکمہ صحت کے تمام ملازمین کی فزیکل بائیو میٹرک تصدیق شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس ضمن میں تمام متعلقہ ملازمین کو مقررہ وقت میں تصدیق کرنے کی ہدایت کی گئی تھی یہ سلسلہ شروع ہونے سے لے کر اب تک 2ہزار627 میں سے 2ہزار228 تصدیق شدہ ہیں جبکہ باقی399 ملازمین کے بارے میں کوئی تصدیقی شواہد موجود نہیں
لیکن یہ ملازمین ابھی تک تنخواہیں باقاعدگی سے وصول کر رہے ہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے اپنے ماتحت انتظامی افسران اور اکائونٹس سیکشنوں کو بھیجے گئے مراسلہ کے مطابق ان ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ کیا گیاہے جن کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کے خلاف زیرالتوا مقدمات جلد نمٹائے جائیں، شہداء فورم بلوچستان