ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک

ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک

ویب ڈیسک:ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ مرتضی بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو کا نکاح گراہم نامی نوجوان سے 70کلفٹن کراچی میں ہوا۔ذوالفقار جونیئر نے اپنی بہن فاطمہ بھٹو کے نکاح کی تفصیل شیئر کی۔
فاطمہ بھٹو اور گراہم کے نکاح کی تقریب ذوالفقارعلی بھٹو کے زیر استعمال تاریخی کتب خانے میں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ نہیں چاہتے تھے موجودہ حالات میں تقریب زیادہ پرتعیش اندازمیں ہو ۔ان کا کہنا تھاکہ لوگوں سے فاطمہ اور گراہم جبران کیلئے نیک تمنائوں اور دعائوں کے طلبگار ہیں۔

مزید پڑھیں:  سنی اتحاد کونسل کی پنجاب میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب