75روپے کانوٹ قابل استعمال

75روپے کانوٹ قابل استعمال ہے،افواہیں مسترد

ویب ڈیسک:اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کے نوٹ کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نوٹ دیگر کرنسی نوٹوں کی طرح ہر قسم کے لین دین کے لیے قابل قبول ہے اور موجودہ نوٹ کے حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے ایک وضاحتی بیان کے مطابق اسٹیٹ بینک نے 75 ویں سالگرہ پر 14 اگست کو یہ نوٹ جاری کیا تھا،30ستمبر 2022سے یہ نوٹ دستیاب ہے،اسٹیٹ بینک کا 75 روپے کا نوٹ مستقبل میں ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق موجودہ نوٹ کے ختم ہونے کی کوئی معیاد بھی نہیں ہے،75 روپے کا نوٹ صرف ایک بار ہی بڑی تعداد میں پرنٹ کیا گیا ہے اور دوبارہ پرنٹ نہیں کیا جائے گا۔ترجمان اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ 10 روپے کے نوٹ کو ختم کرنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے، 10 روپے کا نوٹ اور سکے دونوں زیر استعمال رہیں گے جبکہ ایک اور دو روپے کے سکے ختم کرنے کی بھی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، شادی بیاہ اور دیگر تقاریب میں آتش بازی پر مکمل پابندی