پاکستان دوسرا ون ڈے

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم نے گزشتہ میچ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔ حیران کن طور پر شاہین شاہ آفریدی اور شاداب کو ڈراپ کرکے اسامہ میر اور احسان اللہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ احسان اللہ اس میچ سے اپنے ڈیبیو کر رہے ہیں۔ تیسر ی تبدیلی شان مسعود کی جگہ عبد اللہ شفیق کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ اسی طرح نیوزی لینڈمیں دو تبدیلیاں کی گئی۔ میچ کے دوسرے اوور میں دلچسپ صورتحال دیکھنے کو ملی جب تیسرے امپائر نے پلینگ امپائرز کی توجہ تیس گز دائرے کی جانب مبزول کرائی جو غلط تھی۔ اور گراؤنڈ سٹاف نے دوبا رہ پیمائش کی اور آن سائیڈ کی تیس گز دائرے کو ٹھیک کیا۔نیوزی لینڈ نے پہلیے میچ کے لیے ٹام لیتھم (کپتان)، چاڈ بوز، ول ینگ، مارک چیپ مین، میٹ ہنر ی، جیم نیشم، ڈیرل مچل، ہنری نکولس، راچن رویندرا، ایش سودھی،اور ہینری شپلی کو میدان میں اتارا۔

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا