موسم گرما میں بجلی کی ترسیل

وزیراعظم کی موسم گرما میں بجلی کی ترسیل کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے موسم گرما میں بجلی کی ترسیل کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کردی۔
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر پاور ڈویژن انجینئرخرم دستگیر نے ملاقات کی اور انہیں پاور سیکٹر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی ۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ موسم گرما میں بجلی کی ترسیل میں نمایاں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں جبکہ بجلی کی ترسیل کے لیے نئی ٹرانسمیشن لائنز پر جاری کام جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا تھا کہ موسم گرما میں بجلی کے صارفین کو ہر ممکن سہولت پہنچائی جائے۔

مزید پڑھیں:  چینی شہریوں کے جان ومال کی حفاظت اہمیت کی حامل ہے،دفتر خارجہ