گانے شوق سے سنتا ہوں، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور انٹرنیشنل کرکٹ میں 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بابر اعظم کہتے ہیں کہ فون کا استعمال زیادہ نہیں کرتا، موبال پر انسٹاگرام اور ٹویٹر زیادہ دیکھتا ہوں اور گانے بہت شوق سے سنتا ہوں۔ ایک انٹرویو میں ان سے بیسٹ فرینڈ کا نام پوچھا گیا تو انہوں نے بہت دلچسپ جواب دیا۔ بولے اگر کسی ایک کا نام لیا تو باقی ناراض ہو جائیں گے، سب ہی بیسٹ فرینڈ ہیں تاہم کچھ لوگ بہت قریب ہیں جن میں محم رضوان، شاداب اور امام الحق شامل ہیں۔ بابر اعظم نے کہا کہ پاستا، اسٹیکس اور سوشی شوق سے کھاتا ہوں، انہوں نے نیوزی لینڈ کو دنیا کا سب سے خوبصورت ملک قرار دیا۔ ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ کوئی سپر پاورز نہیں چاہئے جو کچھ بھی میرے پاس ہے اس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان