پاکستان اور نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کے آخری تین میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے تاہم کراچی کے شائقین کرکٹ میں عدم دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے۔ ون ڈے سیریز کے آخری تینوں میچز کراچی میں شیڈولڈ ہیں اور تاحال کسی ایک میچ کے بھی کسی ایک کے ٹکٹس بھی مکمل فروخت نہ ہوسکے۔ ٹکٹس فروخت کرنے والی ویب سائٹ پر تمام انکلوژر کے تمام ٹکٹس تاحال فروخت کیلئے دستیاب ہیں، کم سے کم 250 روپے والے ٹکٹس بھی تاحال فروخت کیلئے دستیاب ہیں۔ شہر قائد میں شیڈول تینوں میچز کے ٹکٹس کی قیمت ڈھائی سو، پانچ سو، ساڑھے سات سو اور ایک ہزار روپے ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں آخری تین میچز 3، 5 اور 7 مئی کو کھیلے جائیں گے۔
