مانچسٹریونائیٹڈ، شیخ جاسم نے 5 بلین پاؤنڈ کی بولی لگادی

مانچسٹر یونائیٹڈ کی خریداری کے لئے قطری بینکر شیخ جاسم بن حمد الثانی اور سر جم ریٹکلف کے انوس گروپ نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے اپنی حتمی بولی جمع کرادی ہے۔ یہ دو اہم پارٹیاں ہیں جو کلب کا کنٹرول سنبھالنا چاہتی ہیں۔گزشتہ روز بولی کی آخری تاریخ گزرنے کے بعد کلب کے مالکان اور گلیزر فیملی اب اپنی پوزیشن کا جائزہ لیں گے۔ دونوں بولی دہندگان نومبر میں شروع ہونے والے عمل کے حل کے منتظر ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شیخ جاسم کی جانب سے پیشکش تقریبا ً5 بلین پاؤنڈ کی ہے اور اس میں ایک ایسی رقم بھی شامل ہے جو براہ راست فروخت کنندگان کو جائے گی۔ اس میں کلب میں اضافی سرمایہ کاری سمیت بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری کی ایک قابل ذکر رقم کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ فن لینڈ کے تاجر تھامس زیلیاکس کا کہنا ہے کہ اس نے پہلے بولی لگائی تھی لیکن وہ نئی پیشکش جمع نہیں کریں گے۔ گلیزرز نے نومبر میں اعلان کیا تھا کہ بورڈ نے کلب کو فروخت کرنے سمیت سٹریٹجک متبادلات کی مکمل جانچ کی اجازت دی ہے۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان