لکھنؤ نے آئی پی ایل کا دوسرا سب سے بڑا ٹیم ٹوٹل بنا دیا

آئی پی ایل کے 38 ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم نے آئی پی ایل کا دوسرا سب سے بڑا ٹیم ٹوٹل بنا دیا۔ کے ایل راہول کی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے اور پنجاب کنگز کو 56 رنز سے ہرا دیا۔ موہالی میں کھیلے گئے میچ میں ایل ایس جی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے جو آئی پی ایل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا ٹیم ٹوٹل ہے۔ مارکوس سٹونیس 72، کائیل میئرز 54 اور نکولس پورن 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پنجاب کنگز کی جانب سے کگیسو ربادا نے 2 جبکہ ارشدیپ سنگھ، سیم کرن اور لیام لیونگسٹون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پنجاب کنگز کی ٹیم 201 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اتھروا ٹیڈ 66 اور سکندر رضا 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ یش ٹھاکر نے 4، نوین الحق نے 3، روی بشنوئی نے 2 جبکہ مارکوس سٹونیس نے 1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے پہلے رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم 2013 میں پونے واریئرز کے خلاف آئی پی ایل کا سب سے بڑا ٹوٹل 263 رنز بنا چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان