بلی کو مارنے والے سائیکل عالمی چیمپیئن انتونیو ٹائیبیری اپنی ٹیم سے الگ ہو گئے

سان مارینو میں وزیر کی بلی کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد سائیکلنگ کے عالمی چیمپیئن انتونیو ٹائیبیری کے اپنی ٹیمٹریک سیگافریڈو سے راستے جدا ہو گئے ہیں۔21 سالہ اطالوی سائیکلسٹ کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایئر رائفل آزما رہا تھا اور اس نے سان مارینو کے سیاحت اور پوسٹس کے وزیر فیڈریکو پیڈینی اماتی کی پالتو بلی کی طرف بندوق کا رخ کر دیا، گولی سے بلی موقع پر ہی مر گئی جس کے بعد فیڈریکو پیڈینی نے اس پر کیس کر دیا۔ عدالت کی طرف سے ٹائبیبیری کو4,000 یورو جرمانہ عائد کیا گیا اور اس کی ٹیم نے 20 دن کے لیے معطل کر دیا۔ ٹریک سیگافریڈوکے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیم اور ٹائیبیری نے باہمی طور پر راستے الگ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ٹائیبیری کی معطلی کے دوران اس کے اقدامات مقابلے میں واپسی کے لیے ہمارے معیار پر پورا نہیں اترتے تھے۔ اب سوار کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد، وہ کسی اور ٹیم کے ساتھ دستخط کرنے کے لیے آزاد ہے۔ جب یہ واقعہ ہوا تو اماتی نے کہا ”بلی نے کسی کو پریشان نہیں کیا۔ یہ ایک طویل عرصے سے ہمارے ساتھ تھا۔ میری تین سالہ بیٹی لوسیا اسے پسند کرتی تھی۔ آپ کسی پالتو جانور کو مار کر 4000 یورو جرمانے کے ساتھ فرار نہیں ہو سکتے۔” ٹریک سیگافریڈو نے کہا کہ وہ مسٹر ٹائیبیری کی معطل شدہ تنخواہ جانوروں کے تحفظ کی ایک تنظیم کو عطیہ کریں گے۔ ٹائیبیری 2019 جونیئرز ٹائم ٹرائل ورلڈ چیمپیئن تھا۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان