ریسلنگ فیڈریشن کے چیف پر جنسی ہراسانی کا الزام ثانیہ مرزا بھی بھارتی ریسلرز کے حق میں بول پڑیں

بھارتی ریسلرز کی جانب سے ریسلنگ فیڈریشن کے چیف برج بھوشان شرن سنگھ پر جنسی ہراسانی کے الزام کے بعد ریسلرز کے ابھی تک احتجاج کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے بھارت کی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے بھی بھارتی ریسلرز کے لئے آواز بلند کر دی ہے۔ ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ ”ان ایتھلیٹس نے دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے اور ہم سب نے ان کے ساتھ جشن منایا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں بھی ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔” ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی حساس اور سنگین الزامات ہیں تاہم امید ہے کہ سچ جو بھی ہوسامنے آئے گا اور مظلوم کو انصاف ملے گا۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ