”دی ہنڈرڈ” انگلینڈ کی پرانی فرنچائز کرکٹ ہے جس میں ہر ٹیم 100 گیندوں پر مشتمل ایک اننگ کھیلتی ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے پلیٹ فارم سے اس ٹورنامنٹ کے اب تک دو ایڈیشن 2021 اور 2022 میں ہو چکے ہیں جس میں 8 مردوں اور 8 خواتین کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ دی ہنڈرڈ میں انلگینڈ سمیت دنیا بھر کے کرکٹ کھیلنے والے ممالک سے بہترین کھلاڑیوں کو اس میں شامل کیا جاتا ہے۔ اس کے قواعد بھی عام کرکٹ سے قدرے مختلف ہیں۔ ہر اننگ 100 گیندوں پر مشتمل ہوتی ہے، ہر 10 گیندوں کے بعد اسٹرائیک تبدیل کی جاتی ہے، ایک بولر لگاتار 5 یا 10 گیندیں کروا سکتا ہے، ہر بولر ایک میچ میں زیادہ سے زیادہ 20 گیندیں کروا سکتا ہے۔ بولنگ سائیڈ کو ڈھائی منٹ کا سٹریٹیجک ٹائم آؤٹ دیا جاتا ہے، ہر ٹی کے لئے ابتدائی 25 گیندوں پر مشتمل پاور پلے ہوتا ہے جس میں 30 گز کے دائرے سے باہر صرف دو فیلڈر کھڑے کئے جا سکتے ہیں۔ کیچ آؤٹ ہونے کے بعد نان اسٹرائیک والا بلے باز اپنی جگہ واپس جائے گا۔ نو بال پر 2 رنز اور فری ہٹ دی جاتی ہے۔ سلو اوور ریٹ کی صورت میں پنالٹی کے طور پر فیلڈنگ سائیڈ سے ایک کھلاڑی کو باہر کر دیا جاتا ہے۔ تاہم یہ فارمیٹ صرف انگلینڈ میں کھیلا جاتا ہے تاہم ٹی 20 کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث ای سی بی نے دی ہنڈرڈ کا فارمیٹ بدلنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
