ایلینا رائبیکانا اپ سیٹ شکست

میڈرڈ اوپن، ایلینا رائبیکانا اپ سیٹ شکست کا سامنا

میڈرڈ اوپن کے زبردست مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور ٹاپ سیڈ کارلوس الکاراز اور خواتین کی ٹاپ سیڈ ایگا سواتیک نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ہیں تاہم ومبلڈن چیمپیئن ایلینا رائبیکانا کو روس کی اینا کالنسکایا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ٹاپ سیڈ کارلوس الکاراز نے فن لینڈ کے ایمل روسوووری کو شکست دے کر میڈرڈ اوپن کے اپنے ٹائٹل کے دفاع کا آغاز جیت کے ساتھ کیا ہیے۔ اسپین کے الکاراز نے عالمی نمبر 41 ایمل روسوووری کے خلاف 2-6 6-4 6-2 سے کامیابی حاصل کی۔ خواتین کی ٹاپ سیڈ Iga Swiatek کے لیے مقابلہ قدرے آسان تھا آسٹریا کی جولیا گرابھر کے خلاف 6-3 6-2 سے کامیابی حاصل کی۔ تاہم ومبلڈن چیمپئن ایلینا ریباکینا کو روس کی اینا کالنسکایا کے ہاتھوں حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نوواک جوکووچ اور رافیل نڈال کی انجری کی وجہ سے غیر حاضری کے ساتھ الکاراز اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ایونٹ جیتنے کے لیے فیورٹ ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا