نیشنل گیمز کوئٹہ کے لئے خیبر پختوا کی مرد وخواتین ٹیموں کے انتخاب کے ٹرائلز 2 مئی کو حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے۔ خیبر پختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد نور کے مطابق مردوں کے ٹرائلز انفرادی کاتا، 50 کلوگرام، 55 کے جی، 60 کے جی، 67 کے جی، 75 کے جی، 84 کے جی اور 84 سے زائد کلوگرام کیٹگری جبکہ خواتین کے ٹرائلز 45 کے جی، 50 کے جی، 55 کے جی، 61 کے جی، 68 کے جی اور 68 سے زائد کلوگرام کیٹگریز میں لئے جائیں گے۔ ٹرائلز کی نگرانی کے لئے سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے شاہ فیصل کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ ارکان میں عرفان اللہ اور عاصم چودھری شامل ہیں۔
