فٹ بال کے بعد قطر باسکٹ بال ورلڈ کی بھی میزبانی کرے گا

قطر فٹبال ورلڈ کپ کے بعد 2027 مینز باسکٹ بال ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا۔ ایونٹ کے تمام میچز دارالحکومت دوحہ میں کھیلے جائیں گے، قطر مینز باسکٹ بال کے ایونٹ کی میزبانی کرنے والا مشرق وسطیٰ اور پہلا عرب ملک ہوگا۔ یہ اعلان انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن (FIBA) نے کیا، جس نے کامیاب بولی کے بعد قطر کو ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے منتخب کیا۔ یہ پہلی بار یہ ہے کہ یہ ملک اس ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ قطر کھیلوں کے بڑے عالمی مقابلوں کی میزبانی کے لیے مشہور ہو گیا ہے، خلیجی ملک نے حال ہی میں گزشتہ سال نومبر،دسمبر میں مردوں کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی۔ 2027 باسکٹ بال ورلڈ کپ قطر کو دینے کا فیصلہ کھیلوں کے بڑے مقابلوں کے مرکز کے طور پر ملک کی بڑھتی ہوئی ساکھ کا ثبوت ہے۔ ٹورنامنٹ کا خواتین کا ورژن 2026 میں جرمنی میں منعقد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سفارشی کے طعنے نے ہمیشہ پریشان کیا،شان مسعود