دوسرا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنا لئے

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنا لئے۔ اوپنر ڈیرل مچل نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 129 رنز بنائے۔ چیڈ باؤز 51 بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان ٹام لیتھم اپنی سنچری سے محض دو رنز کی کمی سے 98 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ نسیم شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے 6.74 کی اوسط سے 337 رنز درکار ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان