دوسرا میچ، دوسری سنچری، فخر زمان نے بھی روایت برقرار رکھی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں فخر زمان نے بھی دوسری سنچری سکور کر کے روایت برقرار رکھی۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی جانب سے دو بلے بازوں نے دونوں میچز میں سنچری سکور کی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل نے پہلے ون ڈے کے بعد دوسرے میچ میں بھی سنچری بنائی جبکہ پاکستان کی جانب سے فخر زمان بھی پیچھے نہیں رہے اور پہلے ون ڈے میں 117 رنز بنانے والے فخر زمان نے دوسرے میچ میں بھی سینکڑہ جڑ دیا۔ یہ فخر زمان کی 67 ویں ون ڈے میچ میں 10 وین سنچری ہے۔ اس کے ساتھ ہی فخر زمان نے ون ڈے کیریئر کے 3000 رنز بھی مکمل کر لئے ہیں

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر