پاکستان نے دوسرا سب سے بڑا ہدف پورا کر لیا

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے 336 رنز کا بڑا ہدف حاصل کیا۔ یہ دوسرا سب سے بڑا ٹوٹل ہے جو گرین شرٹس نے کامیابی سے پورا کر کے میچ جیتا ہے۔ پاکستان کی ٹیم اب تک 9 مرتبہ 300 سے زائد کا ہدف پورا کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ جس میں چار مرتبہ روایتی حریف بھارت کا تین سو سے زائد کا ٹارگٹ شاہینوں نے پورا کیا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان 2022 میں آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں 349 رنز کا ٹارگٹ پورا کر چکا ہے۔ پاکستان نے 2016 میں انگلینڈ کے خلاف 303، 2006 میں انڈیا کے خلاف 305، 2002 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 306، 2008 میں انڈیا کے خلاف 309، 2005 میں انڈیا کے خلاف 316، 2007 میں انڈیا ہی کے خلاف 322، 2014 میں بنگلہ دیش کے خلاف 327 رنز کا بڑا ہدف پورا کر کے میچ میں فتح حاصل کر چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ