منکی پاکس کے 7مشتبہ مسافرکلیئر،طورخم سرحدپربھی نگرانی شروع

ویب ڈیسک:باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پشاورپربیرون ممالک سے آنیوالے7مشتبہ مسافروں کو منکی پوکس کے حوالے سے کلیئر کر دیا گیاہے بتایا جارہا ہے کہ ان مسافروں میں منکی پاکس کی تصدیق نہیں ہو ئی ہے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ روز سات مریضوں کے جلدی نمونے لئے گئے تھے تاہم لیبارٹری میں ان مریضوں میں منکی پوکس کومنفی رپورٹ کیا گیا ہے جن کے بارے میں محکمہ صحت کے حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے واضح رہے کہ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے علاوہ طورخم سرحدپر بھی مسافروں کی خصوصی نگرانی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے
صوبہ بھر میں تمام ہسپتالوں میں کم ازکم بسترے مختص کئے گئے ہیں جبکہ تین ہسپتالوں یعنی لنڈی کوتل ہسپتال، سروسز ہسپتال پشاور اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور مذکورہ مریضوں کیلئے مختص کئے گئے ہیں اولذکر دوہسپتال باچاخان ائیر پورٹ اور طورخم سرحدسے داخل ہونے والے مشتبہ مریضوں جبکہ موخرالذکر ہسپتال یعنی کے ٹی ایچ کے آئی سی یو کو سیریس مریضوں کیلئے مختص کیا گیا ہے محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ مسافروں کے نمونوں کو پی سی آر تکنیک کے ذریعے ٹیسٹ کیا جارہاہے اس سلسلے میں ائیر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے لاعلمی کااظہار کیا گیاہے تاہم محکمہ صحت کی جانب سے منکی پوکس کے حوالے سے اقدامات اور مشتبہ مریضوں کے بارے میں اقدامات کی تصدیق کے ساتھ ساتھ اس بارے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کئے گئے ہیں واضح رہے کہ تاحال خیبر پختونخوا میں منکی فوکس کا ایک بھی مثبت کیس رپورٹ نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال،کمراٹ میں برفباری