مرغی قیمت میں یکدم25روپے کا اضافہ’فی کلو415ہوگئی

ویب ڈیسک: چند روز قیمتیں کم رہنے کے بعد پشاور میں مرغی کی فی کلو قیمت میں یکدم 25روپے کے اضافہ کے ساتھ نئی قیمت415 روپے ہوگئی ہے اس کے علاوہ انڈوں کی قیمتوں میں بھی دوبارہ اضافہ شروع ہو گیا ہے اور ایک درجن انڈوں کی قیمت3سو روپے ہوگئی ہے واضح رہے کہ رمضان کے دوران مرغی اورانڈوں کی قیمتوںمیں استحکام تھا لیکن عیدکے بعدمرغی کی فی کلوقیمت 390 روپے تھی ہفتہ کے روز فی کلو قیمت 25روپے کے اضافہ کے ساتھ415 روپے ہو گئی ہے
اس وقت مارکیٹ میں گوشت کی فی کلو قیمت ساڑھے8سو روپے ہے جبکہ ثابت مرغی کی قیمت ایک ہزار سے بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کیلئے مرغی کی خریداری مشکل ہوگئی ہے دوسری جانب مارکیٹ میں انڈوںکی ہو ل سیل قیمت 250روپے جبکہ پرچون میں انڈے فی درجن 3سوروپے کے ہوگئے ہیں مرغی کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں ہشت نگری ریلوے پھاٹک اور دیگر علاقوں میں ذبح شدہ اور مبینہ طور پرمردہ مرغیوں کی فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  درسی کتب کی طباعت میں تاخیر، داخلہ مہم بری طرح متاثر