مردہ مرغیاں سپلائی کرنیوالا نیٹ ورک بے نقاب ‘ڈیلر گرفتار

ویب ڈیسک: محکمہ خوراک نے شہر کو مردہ مرغیاں سپلائی کرنیوالا نیٹ ورک بے نقاب کر کے سرغنہ گرفتار کرلیا جبکہ 19 سو مردہ مرغیاں قبضے میں لے کر تلف کردیں ۔ سیکرٹری محکمہ خوراک محمد عابد وزیر ‘ ڈائریکٹر یاسر حسن اور ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور فوڈ گرینڈ سپروائزر طیب انور نے چرگانو چوک نزد مرچ منڈی میں عوامی شکایت پر کارروائی کی ۔ کارروائی کے دوران مختلف گوداموں اور دکانوں پر چھاپے مارے گئے
جہاں بڑی تعدادمیں مرد مرغیاں پائی گئیں جس پر ڈیلر کو حراست میں لیکر جیل منتقل کردیا گیا جبکہ 1900 کے قریب مرغیاں قبضے میں لیکر تلف کردیں جس پر محکمہ خوراک کے اعلیٰ افسران نے کارروائی کو سراہا ۔ سیکرٹری محکمہ خوراک محمد عابد وزیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔
عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری و صاف ستھری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے محکمہ خوراک کی جانب سے شہر بھر میں کارروائیاں جاری ہیں جو بھی خوراک کے نام پر ذہر بیچنے میں ملوث پایا گیا ان کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان تجارتی معاہدہ ،ڈرائیورز کیلئے ویزا اور پاسپورٹ کی شرط ختم