159451 1103548336 1

کورونا ایک مسلسل چیلنج ہے- وائرس کے خلاف مقابلہ کرتے ہوئے جینا سیکھنا ہوگا -وزیر صحت

پشاور : وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا  نے اج ایک اہم پریس کانفرس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا ہمارے لئےایک بڑا چیلنج ہے ہمیں اسکا مقابلہ کرکے جینا سیکھنا ہوگا اور اس کے ساتھ ساتھ طرز زندگی کے اُصول بھی سیکھنے اور بدلنے ہیں،ہمیں ملکر کورونا کو شکست دینا ہے اپس کے اختلافات بھولا کر ایک ہونا پڑے گا،

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اگلے فیز میں داخل ہوگئے ہیں ہمیں بہت احتیاط کی ضرورت ہے، خیبرپختونخوا میں کاروباری سرگرمیاں چار بجے بند ہو جائیں گی لیکن لوکل ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت :قومی جرگہ کے رکن ادریس خان کی گاڑی پر فائرنگ

وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور جھگڑا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 23 مارچ سے ہمارے لاک ڈاون کا پہلا مرحلہ شروع ہوا تھا، مزید جتنا لاک ڈاون جاری رہے اس دوران وائرس نے ختم نہیں ہونا، وائرس کے ساتھ زندگی کے اصول بنا کر جینا سیکھنا ہوگا، ہو سکتا ہے کورونا وائرس کا چیلنج ہمارے ساتھ ایک سے دو سال تک رہے۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کی رکنیت کی قرار داد کو ویٹو کرنا افسوسناک ہے ،پاکستان

انہوں نے کہا کہ کورونا ایک مسلسل چیلنج ہے، وائرس کے خلاف مقابلہ کرتے ہوئے جینا سیکھنا ہوگا

تیمور جھگڑا کے نے کہا کہ کورونا کیساتھ پولیو اور ڈینگی سے متعلق بھی کام کر رہے ہیں، کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر اور طبی عملہ ہمارے ہیرو ہیں۔