ہائی سپیڈڈیزل5روپے سستا

لائٹ ڈیزل10،ہائی سپیڈڈیزل5روپے سستا،پٹرول کی قیمت برقرار

ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں5 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت288روپے فی لیٹر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول پر اضافے کی تجویز تھی لیکن پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 282 روپے برقرار رہے گی۔ان کا کہنا تھاکہ مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے کمی کے بعد 176 روپے 7 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی 10 روپے کمی کے بعد 164 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے 15 مئی تک ہوگا۔

مزید پڑھیں:  امریکی منصوبوں کے ذریعے لاکھوں پاکستانی بجلی استعمال کر رہے ہیں، ملر