خیبر پختونخوا 121دہشتگرد

خیبر پختونخوا میں تین ماہ میں121دہشتگرد مارے گئے

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تین ماہ کے دوران 121شدت پسندوں کو قتل جبکہ ایک ہزار 43 کو گرفتار کر لیا گیا، سب سے زیادہ 43 شدت پسند شمالی وزیرستان میں قتل کئے گئے۔ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری آپریشنز کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ تین ماہ کے دوران خیبر پختونخوا کے13 اضلاع میں 121 شدت پسندوں کو قتل جبکہ ایک ہزار 43 کو گرفتار کیا گیا ہے مذکورہ کارروائیاں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، سوات، باجوڑ، مہمند، خیبر، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں کی گئیں۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کیخلاف کارروائیوں کے دوران سب سے زیادہ 43 شدت پسند شمالی وزیرستان میں مارے گئے
لکی مروت میں 26 اور جنوبی وزیرستان میں 24 شدت پسندوں کو قتل کیا گیا۔ فروری میں شمالی وزیرستان میں 13، جنوبی وزیرستان میں ایک، لکی مروت میں 19، پشاور میں 5، مہمند میں ایک، چارسدہ میں 3، نوشہرہ میں 2 اور صوابی میں 2 شدت پسند مارے گئے۔ مارچ میں شمالی وزیرستان میں 24، جنوبی وزیرستان میں 4، لکی مروت میں 2 اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 شدت پسندوں کو جبکہ اپریل میں 19 شدت پسند جنوبی وزیرستان میں نشانہ بنا کر مارے گئے۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کا4اپریل کو ذوالفقار بھٹو کی برسی پر جلسہ ملتوی