ریکارڈگندم پیداوارک

ریکارڈگندم پیداوارکے باوجودپختونخوامیں آٹاسستاہونے کاامکان نہیں

ویب ڈیسک: ملک بھر میں گندم کی ریکارڈ پیدا وار کے باوجود خیبر پختونخوا میں گندم اور آٹے کی قیمت میں کمی کو خارج از امکان قرار دے دیا گیا ہے جبکہ پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر عائد پابندی کے باعث قیمتیں مزید بڑھنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں دو کروڑ 75لاکھ میٹرک ٹن گندم کی پیداوار ہوئی ہے
تاہم اس ریکارڈ پیداوار سے خیبر پختونخوا کو فائدہ ملنے کا امکان کم ہے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے رہنما صابر بنگش کہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں گندم کی پیداوار انتہائی قلیل ہے اور جو گندم پیدا ہوتی ہے وہ زمیندار مارکیٹ میں نہیں لاتے ایسے میں تمام انحصار پنجاب پر کرنا پڑتا ہے اس وقت پنجاب سے پشاور میں جو گندم پہنچتی ہے وہ 13ہزار 200روپے میں 100کلو بوری دستیاب ہے
جو انتہائی مہنگی ہے اور اس قیمت میں مزید اضافہ ہورہا ہے آئندہ چند روز میں پشاور میں آٹے کی 20کلو بوری کی قیمت ساڑھے تین ہزار تک پہنچنے کا اندیشہ ہے فلور ملز ایسوسی ایشن آٹے کی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے جا رہی ہے جس میں گندم کی بیرون ملک سے درآمد کی اجازت طلب کی جائیگی ۔

مزید پڑھیں:  شدید بارش سے124فیڈرز ٹرپ ،پشاور سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر