گیس لوڈشیڈنگ میں اضافہ

گیس لوڈشیڈنگ میں اضافہ، ایل پی جی بھی دسترس سے باہر

ویب ڈیسک:پشاور کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا جس نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ شہری مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں درجہ حرارت بڑھنے کے باوجود بیشتر علاقوں میں سوئی گیس کی عدم فراہمی پر شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھا کر شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہونگے
شہر کے علاقوں سول کوارٹر ،افغان کالونی، گلبہار ،نوتھیہ و ملحقہ علاقوں سمیت حیات آباد جیسے پوش علاقہ میں بھی سوئی گیس کی آنکھ مچولی نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے جس سے امور خانہ داری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے جبکہ شہری مہنگے داموں ایل پی جی گیس خریدنے پر مجبور ہے سول کوارٹر کے شہریوں کے مطابق سوئی گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ نے جینا حرام کر دیا ہے
گیس اگر ہوتی بھی ہے تو وہ نا ہونے کے برابر ہے علاقہ عوام باقاعدگی سے بھاری بل ادا کرتے ہیں تاہم اسکے باوجود سوئی گیس لوڈشیڈنگ کرنا عوام پر ظلم کی انتہاء ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے شہریوں نے گیس لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے حکومت سے فوری نوٹس لیکر ریلیف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 36تک جا پہنچی