Fawad Chaudhry 1 1280x720 1

عالمی برادری بلوچستان میں دہشتگردی کو ہوا دینے پر بھارت پر پابندیاں عائد کرے-فوادچوہدری

ویب ڈسک : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نےپاکستان میں دہشتگردی کرنے پر بھارت پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سابق بھارتی فوج کے افسر کا بلوچستان میں دہشتگردی کا بیان شرمناک ہے

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں گھریلو تنازعہ پر پولیس اہلکار قتل

انہوں نے آج ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ بی جے پی کی قیادت  پر بھی سفری  پابندیاں عائد کی جانی چاہئیں۔

مزید پڑھیں:  چین کی مدد سے پاکستان میں ایٹمی بجلی گھر بنانے کا منصوبہ تیار

 وفاقی وزیر  نے بھارتی فوج کے ایک سابق افسر کی ویڈیو بھی دکھائی جس میں وہ بلوچستان کے علیحدگی پسندوں سے روابط کا اعتراف کررہا ہے۔